Saturday 2 May 2020

کورونا کیس ایسا ملک جہاں 5 روز تک کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا لیکن پھر پاکستان سے وہاں جہاز پہنچ گیا، کتنے کیسز سامنے آئے؟


 ہانگ کانگ میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا لیکن  جمعرات کو پاکستان سے پہنچنے والے چارٹرڈ طیارے کے 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ جو کہ انتہائی تشویش ناک خبر ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد سے چارٹر طیارہ پاکستان میں پھنسے 319 شہریوں کو لے کر ہانگ کانگ پہنچا تھا۔ خصوصی طیارے میں ہانگ کانگ پہنچنے والے  تمام مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ پاکستان سے ہانگ کانگ پہنچنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے جن میں سے 2 افراد کے رزلٹ مثبت آئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز سے ہانگ کانگ میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا، جمعرات کو پہنچنے والے طیارے کے 2 مسافروں میں کورونا رپورٹ ہوا ہے ۔  تمام مسافروں کو ضروری قرنطینہ میں 14 روز کیلئے رکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے اور نتائج منفی آنے پر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ہانگ کانگ کو چاہے کہ فوری اپنے ملک کے غیرملکی افراد کے ٹیسٹ کریں

No comments:

Post a Comment