Tuesday 12 May 2020

Job For FIA Pakistan 2020

 2020ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان
ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر اور سب انسپکٹر سمیت دیگر سیٹیوں پر اپلائی کریں

فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی میں مختلف سیٹوں کےلیے بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صدر پاکستان نے ایف آئی اے میں مزید 1257 نئی سیٹوں کی منظوری دی ہے۔

نوٹفکیشن کے مطابق صدر پاکستان نے ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر، ایڈٰیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنت ڈائریکٹر، انسپکٹر، سب انسپکٹر سمیت1257 سیٹوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ چند روز میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ان سیٹوں پر اپلائی کیا جاسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کی 1،  ڈائریکٹرکی 7 ایڈیشنل ڈائریکٹرکی 4، ڈپٹی ڈائریکٹر کی 28 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی 56 ، پرائیویٹ سیکرٹری کی 3، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی 7، سپرنٹینڈنٹ کی 15، انسپیکٹرکی 97 ، اسسٹنٹ 10، سب انسپکٹر کی 121 ا سٹینوٹائپسٹ کی 10 ڈی او 12 اپر ڈویژن کلرک کی 11 کانسٹیبل 252 لوئرڈویژن کلرک کی 14 کانسٹیبل 159 ڈرائیور کی 4 کانسٹیبل 373 کانسٹیبل ڈرائیور 14 چودہ نائب قاصد کی 27 اورسویپر کی 22 جبکہ چوکیدار کی 10 سیٹوں پربھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

ایف آئی اے میں نوکری حاصل کرنےوالے نوجوان فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے متعلقہ سیٹ کےلیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ان سیٹیوں کےلیے اپلائی کرنے سے پہلے اپنا ڈومیسائل، شناختی کارڈ، تصویریں، تعلیمی اسناد سامنے رکھیں۔ اور متعلقہ سیٹ کےلیےبتائی گئی فیس نیشنل بنک میں جمع کراکر چالان کی کاپی بھی حاصل کریں

No comments:

Post a Comment