Saturday 2 May 2020

خوشخبری کورونا وائرس ویکسین، اگلے ماہ ہی بڑی خبر



برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے اور بندروں پر اس کے کامیاب تجربات بھی کیے جا چکے ہیں۔ اب یونیورسٹی کے ماہرین انسانوں پر تجربات کی تیاری کر رہے ہیں اور پہلے کہا جا رہا تھا کہ اس کے حتمی نتائج کئی ماہ بعد سامنے آئیں گے لیکن اب اس حوالے سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
 دی مرر کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر سر جان بیل نے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی تیار کی گئی ویکسین کے حتمی نتائج  ماہ جون میں ہی سامنے آ جائیں گے اور پتا چل جائے گا کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کے خلاف ہے یا نہیں۔
سر جان بیل نے اپنی گفتگو میں یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ سب سے پہلے یہ ویکسین برطانوی محکمہ صحت ’نیشنل ہیلتھ سروسز‘ کو دیں گے جسے وہ کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کریں گےاور اچھے رزلٹ کی امید ہے۔ سر جان بیل کا کہنا تھ اکہ وہ ایسٹرازینیکا کے ساتھ اشتراک سے کام کر رہے ہیں جس سے ویکسین کی تیاری کے مراحل تیزی سے طے ہو رہے ہیں اور اس اشتراک کی بدولت ہی پوری دنیا میں ویکسی نیشن تیزی کے ساتھ ممکن ہو سکے گی۔رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی انسانوں پر ویکسین کے تجربات کے لیے رضاکاروں کے ٹرائیلز کر رہی ہے اور بہت جلد ان پر تجربات شروع کر دیئے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment